💓💢💓💢💓💢💓 اے عشق ہمیں برباد نہ کر 💢 اے عشق نہ چھیڑ آ آ کے ہمیں ہم بھولے ہوؤں کو یاد نہ کر 💢 پہلے ہی بہت ناشاد ہیں ہم تو اور ہمیں ناشاد نہ کر 💢 قسمت کا ستم ہی کم نہیں کچھ یہ تازہ ستم ایجاد نہ کر 💢 یوں ظلم نہ کر، بیداد نہ کر اے عشق ہمیں برباد نہ کر 💢 جس دن سے ملے ہیں دونوں کا سب چین گیا، آرام گیا 💢 چہروں سے بہار صبح گئی آنکھوں سے فروغ شام گیا 💢 ہاتھوں سے خوشی کا جام چھٹا ہونٹوں سے ہنسی کا نام گیا 💢 غمگیں نہ بنا، ناشاد نہ کر اے عشق ہمیں برباد نہ کر 💢 امید کی جھوٹی جنت کے رہ رہ کے نہ دکھلا خواب ہمیں 💢 آئندہ کی فرضی عشرت کے وعدوں سے نہ کر بیتاب ہمیں 💢 کہتا ہے زمانہ جس کو خوشی آتی ہے نظر کم یاب ہمیں 💢 چھوڑ ایسی خوشی کویادنہ کر اے عشق ہمیں برباد نہ کر 💢 آنکھوں کو یہ کیا آزار ہوا ہر جذب نہاں پر رو دینا 💢 آہنگ طرب پر جھک جانا آواز فغاں پر رو دینا 💢 بربط کی صدا پر رو دینا مطرب کے بیاں پر رو دینا 💢 احساس کو غم بنیاد نہ کر اے عشق ہمیں برباد نہ کر 💢 ہر دم ابدی راحت کا سماں دکھلا کے ہمیں دلگیر نہ کر 💢 للہ حباب آب رواں پر نقش بقا تحریر نہ کر 💢 مایوسی کے رمتے بادل پر امید کے گھر تعمیر نہ کر 💢 تعمیر نہ کر، آباد نہ کر اے عشق ہمیں بر باد نہ کر 💢 دنیا کا تماشا دیکھ لیا غمگین سی ہے ، بے تاب سی ہے 💢 امید یہا ں اک وہم سی ہے تسکین یہاں اک خواب سی ہے 💢 دنیا میں خوشی کا نام نہیں دنیا میں خوشی نایاب سی ہے 💢 دنیا میں خوشی کو یاد نہ کر اے عشق ہمیں برباد نہ کر 💓💢💓💢💓💢💓 💢 KHAWAJAGAN 💢 💓💢💓💢💓💢💓 💢 ..READnSEND.. 💢 💓💢💓💢💓💢💓
#khawajagan #readnsend #faisal via Facebook http://ift.tt/2DwdaAC
No comments:
Post a Comment